صدر مملکت نے رحمت للعالمین ۖ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت للعالمین ۖ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، وزیر اعظم عمران خان رحمت للعالمین ۖ اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔آرڈیننس کے مطابق یہ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ارکان پر مشتمل ہوگی، رحمت للعالمین ۖ اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے۔رحمت للعالمین ۖ اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب حقیقت میں بدلنے کے اقدامات کرے گی، اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے سیرت نبوی اور احادیث پر ریسرچ کرے گی۔آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی سیرت نبویۖ کو نصاب کا حصہ بنانے کیلئے متعلقہ ماہرین سے مشاورت کرے گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں رحمت اللعالمین ۖ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed