افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکے میں شگل ضلع کا پولیس چیف ہلاک ہوگیا جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی کیمطابق دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسد آباد میں ہوا، دھماکے میں ضلع شگل کے پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔طالبان عہدیدار نے خبرایجنسی سے گفتگو میں دھماکے کے نتیجے میں ضلع شگل کے پولیس چیف کے ہلاک اور 11 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب کنڑسینٹرل اسپتال کیڈاکٹر کا کہناہے کہ دھماکے کے 11 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں جن میں سے 4طالبان اراکین، 7 شہری شامل ہیں۔واضح رہے کہ کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔