دکان داروں کا دودھ کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان:ترجمان ریٹیلرز ایسوسی ایشن وحید گدی

ترجمان ریٹیلرز ایسوسی ایشن وحید گدی کا کہنا ہے کہ دکان دار دودھ کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔وحید گدی نے کہا کہ ڈیری فارمرز نے قیمت بڑھائی تو عوام کے ساتھ ہوں گے، مہنگائی کے دور میں عوام کو ریلیف دینے کے حق میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کو قیمت کا تخمینہ ہر سال دیا جاتا ہے جس پر غور ہوتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کراچی کیلئے دودھ کی فی لیٹر قیمت کا نیا تخمینہ جاری کیا تھا، صدر شاکر عمر گجر کے مطابق اخراجات کے گوشوارے کے حساب سے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 155 روپے بنتی ہے۔ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو دودھ کی قیمتوں پر نظرثانی کیلئے خط بھی لکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed