کراچی: نشے میں دھت پراڈو سوار کار پر فائرنگ کرکے فراریک شخص کو زخمی کردیا

کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب پراڈو میں سوار مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص نے کار پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر کے قریب پراڈو جیپ میں سوار ملزم نشے کی حالت میں فائرنگ کرتے ہوئے جارہا تھا کہ اس دوران اس کی دوسری کار میں سوار نوجوانوں سے تلخ کلامی ہوگئی ۔اس موقع پر پراڈو میں سوار مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص نے کار پر بھی فائرنگ کردی جس سے کار میں پچھلی نشست پر بیٹھا شخص ذاکر ٹانگوں پر 2 گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ آگے بیٹھے ہوئے افراد محفوظ رہے۔واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والا شخص گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا نشانہ بننے والی کار میں 3 افراد موجود تھے اور وہ حسین آباد کے رہائشی تھے جو کرکٹ کھیل کر واپس گھر جارہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed