آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کے کیس میں پیپلزپارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے سٹی تھانہ کوٹلی میں گرفتاری دے دی۔چوہدری یاسین نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی جنگ لڑیں گے، مجھے اور میرے بیٹے کو بلاوجہ قتل کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتاری دینیکا فیصلہ کیا ہے، عوامی عدالت کے بعد آزاد کشمیر کی عدالت سے بھی سر خرو ہوں گا۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز چوہدری یاسین کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔