پنجاب کے شہر پاکپتن میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپا مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے، ملزمان بہاول نگر میں دہشتگردی میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔