وزیراعظم عمران خان نے 12ربیع الاول پر ملکی تاریخ کی سب بڑی تقریب کے انعقاد کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 12ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم کو 12 ربیع الاول پر وفاقی دارالحکومت میں تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 12ربیع الاول شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 12ربیع الاول کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں 12ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔