پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف کے ماتحت ہے، وزیراعظم کو اس حد تک مداخلت نہیں کرنی چاہیے کہ نظام متاثر ہو۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ تمام معاملات مشاورت کے ساتھ چلتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین میں متعین دائرے میں رہتے ہوئے کردار ادا کریں گے تو کوئی مشکل نہیں آئیں گی۔