نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ریفرنس کے پہلے ملزم کو ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے عبداللہ نامی ملزم کا کیس سیشن جج کو بھیج دیا۔احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ عوام سے فراڈ کے کیس پر اب اس عدالت کا اختیار نہیں ہے، ایسے کیسز اب عمومی قانون کے تحت دیگر عدالتوں میں چلیں گے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے ملزم کو 15 اکتوبر کو متعلقہ کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔