شوبز شخصیات کے بچے بھارت چھوڑنے کا ارادہ کر رہے ہیں: کمال راشد کا دعویبالی ووڈ اداکار و ناقد کمال راشد نے دعوی کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد کئی شوبز شخصیات کے بچے بھارت چھوڑ کر جارہے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کمال راشد نے کہا کہ میرے ذرائع کے مطابق بھارت کی کئی مشہور شخصیات کے بچے آریان خان کے واقعہ کے بعد بھارت چھوڑنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔کمال راشد نے کہا کہ بالی ووڈ شخصیات کے بچے یہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ آریان کے ساتھ ہو سکتا ہے تو یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔بھارتی اداکار کے ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد ان کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے اور صارفین نے بھی شوبز شخصیات کے بچوں کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان کو کروز شپ سے گرفتار کیا تھا جبکہ یہ دعوی کیا تھا کہ ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم انہوں نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔ممبئی کی مقامی عدالت میں چل رہے اس کیس میں آریان خان 3 مرتبہ درخواست ضمانت دے چکے ہیں اور تینوں ہی مرتبہ انہیں مسترد کردیا گیا ہے۔تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کے مشورے پر شاہ رخ خان نے بیٹے کے وکیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اس کیس کی پیروی امیت دیسائی کریں گے۔سینئر وکیل سے متعلق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ وہی وکیل ہیں جنہوں نے 2002 میں سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کی پیروی کی تھی اور 2015 میں ان کی درخواست ضمانت بھی جمع کروائی تھی اور سلمان خان کو سنائے گئے پانچ سال سزا کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا تھا۔