کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج 12 ویں روز بھی جاری ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں ڈیوٹی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کے باعث او پی ڈیز ہی بند ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کے مطابق اسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز کا بھی جزوی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، صرف ایمرجنسی آپریشن کیئے جا رہے ہیں۔ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق ہڑتال اسپتالوں میں ادویات کی قلت، طبی سہولتوں کے فقدان اور اسپتالوں کی نج کاری کے مجوزہ پروگرام کے خلاف کی جا رہی ہے۔ڈاکٹروں کی مسلسل ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔