ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کراچی کیلئے دودھ کی فی لیٹر قیمت کا نیا تخمینہ جاری کردیا ہے، صدر شاکر عمر گجر کے مطابق اخراجات کے گوشوارے کے حساب سے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 155 روپے بنتی ہے۔ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو دودھ کی قیمتوں پر نظرثانی کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔صدر ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر کے مطابق کمشنر کراچی اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہے، جس کی وجہ سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ اب تک کے جاری شدہ سابقہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمرز کو شدید نقصان واضع طور پر نظر آ رہا ہے، دودھ کی قیمتیں بڑھانے کیلئے ڈیری فارمرز کا ایسوسی ایشن پر دباو بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو ڈیری فارمرز ازخود اضافے کا اعلان کردیں گے۔