مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہیکہ ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیا لے جانے والا پہلا این ایل سی کا ٹرک ایران کےراستے ترکی پہنچ گیا۔عبدالرزاق داود کا کہنا ہے کہ این ایل سی ٹرک 7 اکتوبر کو 5300 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے استنبول پہنچا۔مشیر تجارت نے کہا کہ یہ وزارت تجارت کی علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے نئے دور کا آغاز ہے، اس سہولت کیاستعمال سے لاگت اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایل سی ٹرک 28 ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا۔