پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تقرر، ایف بی آر نے ریجنل کمشنر کو خط لکھ دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے ریجنل کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔ایف بی آر نے خط کے ذریعے تمام دفاتر سے پراپرٹی کی نئی ایویلیوایشن طلب کرلی ہے۔ایف بی آر کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کے 18 بڑے شہروں میں پراپرٹی کی نئی ایویلیو ایشن کا تعین کیا جائے گا۔پراپرٹی کی پرانی ایویلیو ایشن میں کوئی فرق ہو تو آگاہ کیا جائے، کسی علاقے میں اگر کسی جگہ کی ایویلیو ایشن شامل نہیں تو اسے شامل کیا جائے۔خط میں تمام ریجنل ٹیکس کمشنرز سے 13 اکتوبر تک پراپرٹی ایویلیو ایشن طلب کی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed