پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے گیس کے بحران پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے گیس کے بحران پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سردیاں آنے سے پہلے ہی 15 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ایک بیان میں شیری رحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صنعتیں اور چولہے بند ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 3 برس میں گیس کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وقت پر ایل این جی کارگو کی خریداری حکومت کو 3 سال میں سمجھ نہیں آئی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے موسمِ سرما میں گیس کی 15 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے، صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران صرف 9 گھنٹے گیس دستیاب ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس دن میں 3 بار 3، 3 گھنٹوں میں دستیاب ہو گی، شیڈول کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کے ساتھ گیس دی جائے گی جبکہ دیگر اوقاتِ کار میں گیس پریشر ڈاون کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed