ملک کے کئی علاقوں میں سردی نے دستک دے دی

ملک کے کئی علاقوں میں سردی نے دستک دے دی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔دیامر، استور سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ سیاحتی مقام دیو سائی میں 4 انچ برف جم گئی۔برف باری کے باعث بابو سر ٹاپ اور ناران نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔ادھر استور، غذر اور کشمیر کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed