معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھی محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمران عباس نیفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق سر عبدالقدیر خان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔عمران عباس نے محسنِ پاکستان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔انہوں نے وطن کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل اور ڈاکٹر صاحب کی ناقابلِ فراموش خدمات کی وجہ سے ہماری طاقت اور فخر بننے والے ہمارے قومی ہیرو کو ہمارا خراجِ عقیدت۔واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان 10 اکتوبر کی صبح رضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے۔مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed