مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما پرویز ملک کو لاہور میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر محمد بھٹی، خواجہ آصف، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، لیاقت بلوچ، لطیف کھوسہ سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مسلم لیگ نون کے مسلسل رکنِ قومی اسمبلی رہنے والے پرویز ملک گزشتہ روز ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے تھے، آج صبح ان کے جسدِ خاکی کو اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا۔مرحوم پرویز ملک کی نمازِ جنازہ گورنمنٹ کالج گلبرگ کے احاطے میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر محمد بھٹی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج عمر عطا بندیال، سابق گورنر لطیف کھوسہ، زعیم قادری، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، رانا تنویر، احسن اقبال سمیت وکلا اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور کارکنوں نے شرکت کی۔سینئر نون لیگی رہنما پرویز ملک کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر نون لیگی کارکن دھاڑیں مار کر روتے رہے۔پرویز ملک کو قبرستان میانی صاحب میں ان کے والدین کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔