لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کی آتش بازی مسلسل دوسرے سال بھی منسوخ

لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کی آتش بازی مسلسل دوسرے سال بھی منسوخ کر دی گئی۔میئر لندن صادق خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے دریائے ٹیمز کے کنارے اس سال آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم نئے سال پر لندن میں دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔دریائے ٹیمز کے کنارے پچھلے سال بھی کورونا وبا کی وجہ سے نئے سال کے موقع پر آتش بازی نہیں کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed