سندھ کے سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

سندھ کے سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود گھر میں داخل ہوا، باتھ روم میں 6 گھنٹے تک موجود رہا۔ذرائع کے مطابق ملزم نے دو رائفلیں بیگ میں چھپا کر چھت سے پھینکی، بیگ درختوں میں اٹک کر پڑوس کے گھر میں جاگرا، ملزم پڑوس کے گھر سے بیگ لے کر فرار ہوگیا، تاہم رائفلیں بیچنے کے دوران پکڑا گیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے کزن کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ واردات کئی روز قبل ہوئی تھی جب سہیل انور سیال ملک سے باہر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed