ملک میں سردیوں میں گیس کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔گیس کا بحران صنعتوں کے بعد گھریلو صارفین کے دروازوں پر بھی دستک دینے کو تیار ہے۔دسمبر اور جنوری میں 8 ایل این جی جہازوں کی سپلائی کا عالمی کمپنیوں سے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق دسمبر اور جنوری میں4، 4 ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے 11 اکتوبر تک بولیاں طلب کی تھیں۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو کوئی بھی بولی موصول نہیں ہوئی۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اس کی وجہ دنیا میں ایل این جی کی بڑھتی طلب ہو سکتی ہے۔