رحیم یار خان کے علاقے ماہی چوک میں 9 افراد کے قتل پر صادق آباد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے خلاف آج شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔پولیس نے 9 افراد کے قتل کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج کر لیا۔صادق آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر تمام کاروباری مراکز، دکانیں، اسکول و کالجز بند ہیں۔ادھر پولیس نے چوک ماہی میں 9 افراد کےقتل کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں مقتولین کے ورثا کی مدعیت میں درج کر لیا۔مقدمہ ڈاکووں کے اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔