خیبر پختونخوا ہاکی سپر لیگ میں کوہاٹ ایگلز نے ڈی آئی خان اسٹالینز کو 2-7 سے شکست دے دی، مردان بیئرز اور مالاکنڈ ٹائیگرز، بنوں پینتھرز اور ٹرائبل لائنز نے میچز برابر کھیلے۔خیبر پختونخوا ہاکی سپر لیگ کے پشاور میں کھیلے گئے میچ میں مردان بیئرز اور مالاکنڈ ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔مردان بیئرز اور مالاکنڈ ٹائیگرز کے درمیان میچ پانچ پانچ گول سے برابر ہوگیا۔بنوں پینتھرز اور ٹرائبل لائنز کے درمیان بھی مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔تیسرے میچ میں کوہاٹ ایگلز نے ڈی آئی خان اسٹالینز کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔خیبر پختونخوا ہاکی سپر لیگ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔