بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کن پاکستانی بلے بازوں کو خطرہ قرار دیا ؟

بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کیکپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو خطرناک قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا نے پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کے اعداد وشماربتا کر خطریکی گھنٹی بجادی ہے۔خیال رہیکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 24 اکتوبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی ٹیم کو بڑا خطرہ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سے ہے ،دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ 736 رنز بنائے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ دونوں بیٹرز پاور پلے اوورز میں شاندار ہیں، دونوں نے اوپننگ جوڑی کے طور پر 521 رنز جوڑے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان نے پارٹنرشپ میں سب سے زیادہ رنزاسکورکیے ہیں۔واضح رہیکہ انفرادی طور پر محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، انہوں نے جولائی میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانیکا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed