بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد اداکار شاہ رخ خان نے اپنے دوست اور ساتھی اداکار سلمان خان کی مشورے پر اہم فیصلہ لے لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے شاہ رخ خان کو منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے وکیل کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کا وکیل تبدیل کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ممبئی کے سینئر وکیل امیت دیسائی اب آریا خان کا کیس دیکھیں گے۔