46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ محمد سجاد نے جیت لی، احسن رمضان کے چرچے

سابق چیمپئن محمد سجاد نے 46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی، ایونٹ کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔16 سالہ احسن رمضان ٹائٹل تو نہ جیت سکے لیکن فائنل میں شاندار کھیل سے شائقین کے دل جیت لئے۔کراچی میں جاری نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل سابق چیمپئن محمد سجاد اور نوجوان 16 سالہ کیوئسٹ احسن رمضان کے درمیان کھیلا گیا۔13 فریم پر مشتمل فائنل ایک موقع پر 6-6 فریم سے برابر ہوگیا تھا، لیکن آخری فریم میں محمد سجاد نے تجربے کا فائدہ اٹھایا اور صرف 12 پوائنٹس کے فرق سے ٹائٹل جیت لیا۔محمد سجاد نے احسن رمضان کو فائنل میں شکست دے کر چوتھی بار نیشنل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر21 سنچری بریک کھیلی گئی، ریکارڈ 147 کا بریک کھیلنے پر محمد سجاد کو 50 ہزار کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنلسٹ کیوئسٹ ورلڈ چیمپین شپ میں شرکت کریں گے۔اختتامی تقریب میں فاتح کیوئسٹ کو 1 لاکھ اور رنرز اپ احسن رمضان کو 50 ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed