محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ٹیکساس میں غائبانہ نماز جنازہ

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ٹیکساس میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، سابق وفاقی وزیر بابر غوری بھی شریک ہوئے۔مریم اسلامک سینٹر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔قونصل جنرل ابرار ہاشمی اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری سمیت کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر بابر غوری کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا۔واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے، وہ کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں گزشتہ صبح ہی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔پاکستان کیایٹمی پروگرام میں محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا، محسنِ قوم و پاکستان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی، مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔حکومت کی جانب سے قومی ہیرو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر ایچ ایٹ کے قبرستان میں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed