ڈی پی او کرک کا تھانہ خرم کا اچانک دورہ

کرک(سدیس اسلم خٹک سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے شام کے وقت اچانک تھانہ خرم کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے تھانہ کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تھانہ میں تعینات اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کرکے ان سے مختلف امور کے بارے میں دریافت کی اور تھانہ کے تمام ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خرم شفی محمد کو علاقے میں پولیس کے رٹ کو قائم رکھنے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن لینے اور عوام علاقہ اور معززین کیساتھ قریبی روابط رکھنے کے ہدایات کر لئے جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے تھانہ کے عملے کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کیساتھ اعلی اخلاق اور اعلی کردار سے پیش آئیں ان کا اہلکاروں سے مزید کہنا تھا کہ کمر کے گرد سرکاری بیلٹ کا لپیٹنا عوام کے خدمت کیلئے کمر بستہ ہونے کی نشانی اور علامت ہے تمام افسران اور اہلکار صحیح معنوں میں خود کو عوام کے وابستہ توقعات کے عین مطابق خود کو پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed