ڈاکٹر عبدالقدیر کی آخری دستخط شدہ درخواست ہائیکورٹ میں دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سابق سیکرٹری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی، درخواست میں پی ایم سی کے کنڈکٹ آف ایگزامنیشن ریگولیشن 2021 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب ہوا، طلبا کو مناسب وقت دیئے بغیر امتحان کا نیا سسٹم متعارف کرانا درست نہیں۔درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ آئین پاکستان کے تحت طلبا کو میرٹ پر اعلی تعلیم کی سہولت ملنی چاہیے، ایڈوکیٹ وقاص ملک نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست ان کی وفات کے بعد خود دائر کی ہے۔وقاص ملک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جمعے کے روز درخواست کیلئے وکالت نامے پر دستخط کیے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ینگ ڈاکٹرز کیلئے پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی۔ایڈووکیٹ وقاص ملک نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اچانک وفات کے باعث خود یہ پٹیشن دائر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed