پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھ رہا ہوں، اسد شفیق

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فائنل میں دیکھ رہا ہوں ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا اچھا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں جو ٹیم پریشر ہینڈل کرتی ہے جیت اس کی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روایتی حریف بھارت سے ہمیشہ ہائی پریشر میچ ہوتا ہے،پاکستان ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیے پاکستان ٹیم کو سپورٹ اور دعا کریں، گراس روٹ پر کام ہو رہا ہے جس کا آنے والے دنوں میں فائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 31 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed