نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لطیف آباد حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعے پر حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں نیپرا حکام نے کہا کہ ٹرانسفارمر پھٹنے پر حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفامر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے تھے۔نیپرا حکام کے مطابق حیسکو کو سوگوار خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق حیسکو کو زخمی شہریوں کو 7 لاکھ 50 ہزار فی کس معاوضہ ادا کرنے کا بھی کہا ہے۔حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ٹرانسفارمر پھٹنے کی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کی تھی۔