مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کچھ عرصے سے علیل تھے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، پرویز ملک کو اکرم میڈیکل کمپلیکس میں لایا گیا تھا۔