محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج یوم سوگ

محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، ضلعی عدالتوں میں آج کام معطل رہے گا۔کراچی بار کی جانب سے آج وکلا کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔کراچی بار نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ججز کو عدالتی کارروائیاں معطل رکھنے کی درخواست کی ہے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ وکلا کی غیر حاضری پر کوئی سخت فیصلہ جاری نہ کیا جائے۔محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، ضلعی عدالتوں میں آج کام معطل رہے گا۔کراچی بار کی جانب سے آج وکلا کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔کراچی بار نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ججز کو عدالتی کارروائیاں معطل رکھنے کی درخواست کی ہے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ وکلا کی غیر حاضری پر کوئی سخت فیصلہ جاری نہ کیا جائے۔ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے ایصال ثواب کے لیے وکلا کی جانب سے ساڑھے 12 بجے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے، وہ کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں گزشتہ صبح ہی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔پاکستان کیایٹمی پروگرام میں محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا، محسنِ قوم و پاکستان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی، مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔حکومت کی جانب سے قومی ہیرو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر ایچ ایٹ کے قبرستان میں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed