لاہور: ٹریفک پولیس نے کئی درجن چالانز والی 2 گاڑیاں، موٹر سائیکل پکڑلیں

ٹریفک پولیس پنجاب نے لاہور سے کئی درجن چالانز والی 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل پکڑلی۔ترجمان ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق جن دو گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو پکڑا گیا ہے، ان پر کئی درجن ای چالانز تھے۔ترجمان کے مطابق ایک گاڑی پر 63 اور دوسری کے 49 ای چالان ہوچکے تھے، ایک ڈرائیور پر ساڑھے 45 ہزار اور دوسرے پر 29 ہزار 750 روپے جرمانہ عائد ہے۔سی ٹی او کے مطابق ٹریفک پولیس نے 50 ای چالانز والی موٹر سائیکل پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق پکڑی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل تھانہ مزنگ اور شمالی چھاونی میں بند کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed