پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رانڈر انور علی کی والدہ انتقال کرگئیں۔قومی کرکٹر انور علی کی والدہ کے انتقال کی خبر سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں سرفراز احمد نے بتایا کہ کرکٹر انور علی کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ اللہ تعالی اس مشکل گھڑی میں انور علی اور ان کے اہلخانہ کو صبر عطا فرمائے آمین۔انہوں نے کرکٹر انور علی کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔سرفراز احمد کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد انور علی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔