پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول اداکارہ صبا قمر نے کراچی کو اپنا سسرال قرار دے دیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شہرِ قائد میں موجود اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر کے دلکش نظاروں کی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ازراہِ مذاق لکھا کہ کراچی کسی سسرال سے کم نہیں، بہت کام کرواتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان و بھارت کی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی قابل اور باصلاحیت اداکارہصبا قمر ڈراموں اور فلموں کے بعد یوٹیوب پر بھی چھاگئی ہیں۔شوخ اور چنچل صبا قمر کی اداکاری کے لاکھوں دیوانے ہیں۔ اداکارہ صباقمر نے فنی سفر کا آغاز ٹی وی سیریز میں عورت ہوں سے کیا جس کے بعد شوخ اور چنچل اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی اداکاری سے لاکھوں مداح بنالیے ہیں۔اداکارہ نے بالی وڈ میں ڈیبیو فلم ہندی میڈیم سے کیا، صباقمر لکس سٹائل، ہم اور فلم فئیر ایوارڈ اپنینام کر چکی ہیں۔