پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا پہلے غیر ملکی آفیشل دورے پر دبئی چلے گئے۔رمیز راجا ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں شرکت کے بعد جمعے کو واپس آئیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا دبئی چلے گئے ہیں، چیئرمین بننے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔چیئرمین رمیز راجا اے سی سی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، جو کہ رواں ہفتے شیڈول ہے۔رمیز راجا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد جمعے کو وطن واپس آئیں گے۔