حکومت صنعتکاروں کے سامنے بے بس ہے،چوہدری یٰسین

بنوں(نمائندہ کسوٹی )پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جزل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عام آدمی کی حالات زندگی تبدیل کرنے کا نعرہ لگا کر قوم سے ووٹ لیا لیکن گزشتہ 3 سال۔سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود وہ مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ملک بھر کے محنت کش اور کم تنخواہ دار ملازمین طویل عرصے سے مشکلات کا شکار ہیں۔ جو انتہائی دکھ اور کرب کی صورتحال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ورکرز فیڈریشن کی طرف سے حالیہ سی ڈی اے اسلام آباد ریفرنڈم میں فتح حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بنوں ریجن کی طرف سے صدر انور کمال خان اور جنرل سیکرٹری سادات شاہ نے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین سمیت دیگر قائدین کو روائتی پگڑیاں پہنائی اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی کوارڈینیٹر شوکت علی انجم، اور صوبائی عہدیدار حاجی انور کمال خان،سادات شاہ، محمد اسلم، عادل، عبدالسعید، جمیل مہمند اور اعجاز احمد بھی موجودتھے۔ چوہدری محمد یاسین جزل سیکرٹری فیڈریشن نے PWF صوابی کے رہنماں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوابی کے ملازمین اور مزدوروں ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا قائد مزدور نے ملک کے مزدوروں اور سرکار ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے آئندہ بجٹ سے مہنگائی کے خلاف اور تنخواہوں و اجرتوں میں اضافہ کے لئے تاریخی احتجاج کرینگے۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین بھی مزدور رہنما کے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہمارا مشن ہے اور ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکومت صنعتکاروں کے سامنے بے بس ہے، جس کی وجہ سے مزدور مشکلات کا شکار ہیں، ان کے خاندانوں کو مالی مشکلات کے سائے میں دھکیل رہے ہیں اور ان میں احساس محرومی کو جنم دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صرف وفاقی بجٹ 2021-22 میں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ کم از کم اجرت 21500 روپے کی مثال لیں اور صوبائی حکومتوں نے ان کے متعلقہ بجٹ میں توثیق کی لیکن حکومت اجرت پالیسی کے نفاذ کے لیے عملی قدم اٹھانے میں ناکام رہی ہے اور ہر سال ایسا ہوا ہے کہ کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کیا گیا لیکن پالیسی پر عمل درآمد کے لیے کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت باقی آئینی مدت میں مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے سی ڈی اے ریفرنڈم میں تعاون کرنے پر صوبہ بھر اور خاص کرضلع صوابی کے تمام یونینز کا خصوصی شکریہ ادا کیاجبکہ پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم نے صوابی گدون اماز انڈسٹریل سٹیٹ کے مزدوروں، غریب تمباکو کاشتکاروں اور مائنز ورکرز کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کے حل پر زور دیا انہوں نے اسلام آباد میں پی ڈبلیو ایف کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے لئے پلاٹ کی فراہمی اور لیبر ہال کی تعمیر کا عندیہ بھی دیابنوں ریجن کے صدر حاجی انور کمال مروت اور سادات شاہ نے چوہدری محمد یاسین اور دیگر قائدین کو روایتی پگڑیاں پہنائی پاکستان ورکرز فیڈریشن صوابی آفس کا دورہ کیا دورہ کے دوران فیڈریشن کے ضلعی صدر فضل حکیم کے قیادت میں ایک وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed