وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے اپنے عہدے سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کوئٹہ سے جاری بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے اعلان کیا کہ وزیراعلی جام کمال استعفی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور اتحادیوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ ناراض دوستوں (ایم پی ایز) کو منانے کی کوشش جاری ہے۔