باجوڑ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان نے تحصیلدار فیاض خان کے ہمراہ خار سب ڈویژن کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ اور مختلف دکانداروں ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیررحمان نے اشیائے خوردونوش کے نرخ نامے، معیار اور مقدار کیساتھ ساتھ ایس او پیز اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے گاڑیوں میں ذیادہ سواریوں کو بٹھانے والے ڈرائیورز کو چیک کیا ۔ اور خلاف ورزی کرنیوالے 6 افراد کے شناختی کارڈز قبضے میں لیکر ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کیا ۔ اے سی شیررحمان نے کہا کہ مقرر نرخ سے تجاوز کرنے والوں ، صفائی نہ کرنے والوں ، نرخنامے آویزاں نہ کرنیوالے اور گاڑیوں میں ذیادہ سواریوں کو بٹھانے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔