گیس کی قلت اور بندش کی تمام ذمیداری وفاق پر ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس بحران پھر سنگین ہوگیا، گیس کی قلت اور بندش کی تمام ذمیداری وفاق پر ہے۔امتیاز شیخ نے گیس کی بندش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی پاور کمپنیوں، صنعتوں اور سی این جی سیکٹر سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوجائیں گے، سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والیصوبے کو گیس سے محروم کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، موسم گرما میں گیس کا یہ حال ہے تو موسم سرما میں کیا ہوگا؟۔ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت آر ایل این جی کے تاخیر سے کیے معاہدوں کا نتیجہ ہے، ایل این جی کی درآمد میں تعطل حکمرانوں کی ناکامی ہے۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گزشتہ روز اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed