کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، ماہرین صحت کے مطابق 80 فیصد ڈینگی کے وہ مریض سامنے آرہے ہیں جو ماضی میں بھی اس کا شکار ہوچکے ہیں۔ ماہر انفیکشن ڈیزیز ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز ڈاکٹر سعید خان کا کہنا ہے خواتین اور بچے بھی ڈینگی میں مبتلا ہو کر اسپتال میں داخل ہورہے ہیں۔ڈاکٹر سعید خان کا کہنا تھا کہ پہلے سے ڈینگی سے متاثر افراد تیزی سے ڈینگی میں مبتلا ہوسکتے ہیں، ڈینگی وائرس کی چار اقسام ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی وائرس کی اقسام میں ڈین وی ون، ٹو، تھری اور فور شامل ہیں، ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹہرے ہوئے پانی میں مچھر تیزی سے پیدا ہوتا ہے۔