ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، خدشہ ہے صورتحال 2019 جیسی نہ ہوجائے: طبی ماہرین

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہیکہ ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں لہذا خدشہ ہیکہ صورتحال 2019 جیسی نہ ہوجائے۔ماہرانفیکشن ڈیزیزڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر سعید خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کی چار اقسام ہیں جن میں ڈین وی ون، ٹو ،تھری اور فورشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جسم میں پہلے سے موجود اینٹی باڈیز ڈینگی وائرس کی ڈین وی ٹو قسم کے لیے مفید ثابت ہورہے ہیں۔ڈاکٹرسعید خان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں خواتین اور بچے بھی ڈینگی میں مبتلا ہوکر داخل ہورہے ہیں جب کہ پہلے سے ڈینگی کاشکار افراد تیزی سے ڈینگی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے اور ٹھہرے ہوئے پانی میں تیزی سے پیدا ہوتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed