چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مختلف محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ لے لی۔لاڑکانہ کے نوڈیرو ہاوس میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال، نثار کھوڑو، خورشید جونیجو، اعجاز جاکھرانی و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو بلدیاتی مسائل کے حل اور مختلف محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔پی پی چیئرمین دوران اجلاس کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے تسلسل کو جاری رکھا جائے، لاڑکانہ کے عوام کی جمہوریت کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔