پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو خط لکھا گیا ہے جس میں پی ایس بی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو نئی اسپورٹس پالیسی کے اجرا تک انتخابات سے روک دیا ہے۔پی ایس بی نے اپنے خط لکھا ہے کہ اسپورٹس پالیسی کے اجرا تک موجودہ عہدیداران ہی کام جاری رکھیں۔
خط کے متن کے مطابق تمام فیڈریشنز کے انتخابات اسپورٹس پالیسی میں درج طریقہ کار کے مطابق ہوں گے۔