ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مزید کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں 189 مریض رپورٹ ہوئے جس میں سے 139 صرف لاہور میں ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 49 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔ کراچی اور مٹیاری میں اس بیماری کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اکیس سو سے تجاوز کر گئی جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔