پاکستان ریلوے کی رائٹ سائزنگ کرنے والے کی اپنی رائٹ سائزنگ کردی گئی

ریلوے کی رائٹ سائزنگ کرنے والے کی اپنی رائٹ سائزنگ کردی گئی، پاکستان ریلویز میں گھوسٹ اور اضافی ملازمین کی نشاندہی پر مامور ریلوے مشیر جمشید انعام شیخ استعفی دینے پر مجبور ہوگئے، وزیراعظم نے استعفی منظور بھی کرلیا۔ہزاروں گھوسٹ ملازمین کی پہلی قسط کے طور پر ابھی 422 ملازمین کی ہی نشاندہی کی تھی کہ یونینز نے احتجاج اور افسروں نے عدم تعاون شروع کردیا۔جمشید انعام شیخ نے پتہ لگایا کہ ریلوے کے 65 ہزار میں سے 3 ہزار ملازمین دفتر نہیں آتے، افسروں کے گھروں پر کام کرتے ہیں۔ملازمین کی کمپیوٹرائزڈ حاضری شروع کروانے پر جمشید چیمہ کی مخالف بڑھی، معاملہ استعفے تک جا پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed