محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار بدل دیےنوٹیفکیشن جاری

محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔صوبائی محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بوائز اسکولوں کے اوقات کار صبح8 بجکر 45 سے دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے دوپہر 2 بجکر 15 منٹ ہوں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 8 بجکر 30 سے 12بجکر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسری شفٹ میں اسکولوں میں دن 1 بجے سے شام 5 بجے تک تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed