قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد کا منفرد کارنامہ

قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں کیوئسٹ محمد سجاد نے 147 کا بریک کر کے ڈومیسٹک ریکارڈ قائم کر دیا۔کراچی میں جاری 46 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں محمد سجاد نے ذوالفقار قادر کے خلاف 147 کا بریک کھیلا۔قومی کیوئسٹ محمد سجاد نے دوسرے فریم میں ٹیبل پر موجود تمام بال پوٹ کیں اور انہوں نے تمام ریڈ بال بلیک کے ساتھ پوٹ کیں۔ پاکستان اسنوکر کے ڈومیسٹک ایونٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی نے ایک فریم میں ٹیبل پر موجود تمام بال پوٹ کی ہوں۔یہ بھی یاد رہے کہ اسنوکر مقابلے کے ایک فریم میں زیادہ سے زیادہ بریک 147 کا ہی کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed