قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا۔میڈیکل پینل کی جانب سے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔